زاہد اخترزمان نے نئی سکیم ایل ڈی اے سٹی میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

زاہد اخترزمان نے نئی سکیم ایل ڈی اے سٹی میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب:لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل زاہد اختر زمان نے نئی رہائشی سکیم ایل ڈی اے سٹی کے دستیاب رقبے پر بنائے جانے والے پلاٹوں کی قرعہ اندازی آئندہ ماہ کروانے کی ہدایت کردی۔

ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے نئی رہائشی سکیم ایل ڈی اے سٹی کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ ڈیفنس روڈ سے سکیم میں داخلے کے لئے ڈیڑھ سو فٹ چوڑی سڑک کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ موضع سدھڑ میں اندرونی سڑکوں کی تعمیر اور سیویج سسٹم کا90فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ واٹر سپلائی نیٹ ورک اور پانی کی ٹینکیوں کی تعمیر جلد شروع کی جارہی ہے۔ ایک ارب 13کروڑ روپے کی لاگت سے گجومتہ فیروزپور روڈ سے کاہنہ کاچھا تک سکیم کی 2.1کلو میٹر طویل اور 180فٹ چوڑی نئی اپرو چ روڈ کی تعمیر مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ سکیم کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کی بنیاد پر تعمیر کئے جانے والے کاہنا کاچھا فلائی اوور تک بھی راستہ فراہم کر دیا گیا ہے-

 ایل ڈی اے سٹی سکیم کے گیٹ دومقامات پر تعمیر کئے جائیں گے۔ ایک گیٹ فیروز پورروڈ سے موضع سدھڑ تک تعمیر کی جانے والی نئی سڑک اوردوسرافیروز پور روڈ سے نہر کے ساتھ ساتھ سکیم میں داخل ہونے والی سڑک پر تعمیر کیا جائے گا۔