سال کا آخری دن؛ سکردو، گلگت، قلات، کوئٹہ، مری میں منفی 7 سے منفی ایک تک ٹمپریچر

Weather update, MET Office, Last day of the year, Cold wave, Pakistan weather, Quetta, Skardu, Gilgit, Murree, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی: سال 2023 کی آخری شب بھی پاکستان کے میدانی علاقوں پر دھند کا غلاف چھایا ہوا ہے۔ سال کے آخری دن سب سے زیادہ سردی سکردو میں تھی جہاں درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ ملک بھر  میں شدید سردی کی لہر جاری ہے۔  پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید دھند/ سموگ چھائی ہوئی ہے  جبکہ خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں، پوٹھوہار اور بالائی سندھ میں  بھی دھند/سموگ  کا غلبہ ہے۔

میٹ آفس نے اپنی سال 2023 کی آخری فورکاسٹ میں بتایا کہ سوموار کے روز  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ صبح بعض مقامات پر دھند  رہنےکا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔ چارسدہ ،مردان،نوشہرہ ، صوابی ، پشاور، ڈی آئی خان اور گردونواح میں صبح سورج نکلنے کے بعد بھی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب میں موسم سرد  جبکہ مری، گلیات اور گردونواح  کے پہاڑی علاقہ میں شدید سرد رہے گا ۔ بہا ولپور ،ساہیوال ، اوکاڑہ ،قصور،لاہور ،سیالکوٹ، نارووال،گوجرانوالہ،جہلم،منگلا،فیصل آباد، جھنگ،سرگودھا،منڈی بہاؤالدین،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خانیوال ،ملتان ، خان پور،رحیم یار خان ، حافظ آباد ، بھکر ،لیہ ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں شدید دھند / سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے ۔خطہ ٔ پوٹھوہار کے بعض علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔

بلوچستان میں موسم شدید سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں کچھ زیادہ شدید سرد  رہے گا۔ بلوچستان کے مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

سندھ میں بھی سال کے پہلے دن موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔  گلگت، بلتستان اور  کشمیر میں موسم شدید سرد رہے گا ۔

اتوار کے روز درجہ حرارت 

اتوار کو لاہور میں ٹمپریچر  9  ڈگری، ملتان میں 7 ، راولپنڈی میں 5 ، اسلام آباد میں 3 اور  مری 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا 

کوئٹہ میں سال کے آخری دن درجہ حرارت منفی ایک ، قلات  میں منفی چار ، گلگت میں منفی پانچ ، سکردو  میں منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا