سٹی42: سبزیوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری, کچھ سبزیاں پہلے کی نسبت مہنگی ہوئیں جبکہ کچھ سبزیاں عام آدمی کی قوت خرید سے باہر دکھائی دیں۔
کچھ سبزیاں پہلے کی نسبت مہنگی ہوئیں جبکہ کچھ سبزیاں عام آدمی کی قوت خرید سے باہر دکھائی دیں۔ سبریوں کی قمیتوں میں اتارو چڑھاؤ، پیاز درجہ اول 40سے42 روپے فی کلوگرام فروخت ہورہاہے۔ پیاز درجہ دوئم کی 30 روپے فی کلوگرام میں فروخت، ٹماٹر درجہ اول کی 45 سے50 روپے کلو میں فروخت، ٹماٹر درجہ دوئم کی 40 روپے میں فروخت ،لہسن دیسی کی 250 سے260 روپے فی کلو میں فروخت جاری ہے۔
لہسن چائنہ کی 300 سے 310 فی کلو گرام ، ادرک چائنہ350 سے370 روپے فی کلو،آلو درجہ اول 35 سے 40روپے ، آلو درجہ دوئم30 روپے فی کلو فروخت میتھی50 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ بھنڈی200 سے220، شلجم42 سے40، کریلے180سے200 روپے پالک30سے35،گاجر دیسی30 سے40،گھیا کدو 150سے160 روپے۔مٹر 100سے110 روپے،سبز مرچ 160سے170 روپے جبکہ شملہ مرچ 120سے125روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔