ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جی سی یونیورسٹی کے خزانچی کیخلاف انکوائری روک دی گئی

GC University
کیپشن: GC University
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) جی سی یونیورسٹی کے خزانچی کیخلاف انکوائری   لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج ، عدالت نے ایجوکیشن یونیورسٹی کو جی سی یو کے خزانچی عابد شہزاد کیخلاف کارروائی سے روک دیا، عدالت نے وی سی ایجوکیشن یونیورسٹی سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس جواد حسن نے جی سی یونیورسٹی لاہور کے خزانچی عابد شہزاد کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار کی جانب سے ملک اویس خالد ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ درخواستگزار گیارہ سال قبل یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں ملازم تھا، درخواستگزار اس وقت جی سی یونیورسٹی لاہور کے خزانچی کی حیثیت سے ڈیوٹی کررہا ہے،  یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے سنڈیکیٹ نے گیارہ سال پرانے معاملے پر درخواستگزار کیخلاف کارروائی شروع کر دی، گیارہ سال بعد انکوائری کرنا بلاجواز اور قانونی تقاضوں کیخلاف ہے۔ 

درخواستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت انکوائری کا اقدام کالعدم قرار دے اور کیس کے حتمی فیصلے تک درخواستگزار کیخلاف تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکم دیا جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer