انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کیلئے اہم خبر

 انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کیلئے اہم خبر
کیپشن: Income Tax
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کا آج آخری دن ہے جبکہ لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے مزید ایک ماہ کی توسیع کا مطالبہ کر دیا۔

 ایف بی آر ذرائع کے مطابق لاہور سمیت ملک بھر میں آج رات تک 30 لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہونے کی توقع ہے، گزشتہ سال اسی دورانیے میں مجموعی طور پر 28 لاکھ گوشوارے جمع ہوئے، ایف بی آر کے سسٹم میں ایک روز میں 6 لاکھ گوشوارے وصول کرنے کی گنجائش موجود ہے۔

 دوسری جانب لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں مزید ایک ماہ کی توسیع کا مطالبہ کر دیا۔ صدر لاہور ٹیکس بار نعمان یحییٰ، جنرل سیکرٹری مرزا مبشر بیگ نے 31 دسمبر تک توسیع کیلئے خط لکھ دیا۔

  صدر لاہور ٹیکس بار نعمان یحییٰ کا کہنا ہے کہ سیون ای کی ترمیم کے بعد ٹیکس گزاروں کو مزید 90 دن کا وقت ملنا چاہیئے، ایف بی آر نے تاحال سسٹم کی تکنیکی خامیاں بھی دور نہیں کیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر