ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ کترینہ کیف نے بالآخر ہاں کر دی

Katrina Kaif
کیپشن: Katrina Kaif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کترینہ کیف ایک برطانوی ہندستانی اداکارہ اور ماڈل ہیں جو ہندی زبان کی فلموں میں کام کرتی ہیں۔ انہوں نے تیلگو اور ملیالم زبان کی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ ان کا شمار ہندوستان کی خوبصورت ترین خواتین میں کیا جاتا ہے۔

کترینہ کیف 15 جولائی 1984ء میں ہانگ کانگ میں پیدا ہوئیں۔   ممبئی ہندوستان آنے سے پہلے وہ کئی ممالک میں رہیں۔کترینہ کیف 14 برس کی تھیں جب انہوں نے ماڈلنگ شروع کی۔ 2003ء میں انہوں نے اپنی پہلی فلم بوم میں کام کیا۔ سنگھ از کنگ، زندگی نہ ملے گی دوبارہ، تیس مار خاں، نمستے لندن اس کی دیگر مشہور فلمیں ہیں۔

حال ہی میں کترینہ کو بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے براہ راست یہ پیغام بھیجا ہے کہ وہ انھیں بطور مرد ماڈل کاسٹ کریں تاکہ وہ ان کے بیوٹی لیبل کو برانڈ کریں۔کترینہ اور ارجن کپور کے درمیان انسٹاگرام پر اس حوالے سے مذاق اور چھیڑ چھاڑ کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب کترینہ نے اپنے انسٹا اسٹوری پر دو روز قبل ارجن کپور کو انکی سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام بھیجا۔

ارجن کپور نے  شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے لیے ایک ماڈلنگ  کرنا چاہتا ہوں۔ جس پر کترینہ نے بھی ان کی پیشکش قبول کرلی۔