خبردار! منشیات فروشوں کیلئے بری خبر

Bad news for Drug dealers
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے لاہور کو ڈرگ فری سٹی بنانے کا عزم کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ رواں ماہ سے لیکر اب تک 940 منشیات فروش گرفتار ہو چکے ہیں، جبکہ 936مقدمات درج ہو چکے ہیں۔

سی سی پی او  کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 368 کلوگرام سے زائد چرس،07 کلو 600گرام ہیروئن،462گرام آئس،10931لٹر شراب برآمد کی گئی۔ نشہ آور انجیکشن فروخت کرنے والے ڈرگ سٹور کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ 

 واضح رہے کہ سٹی ڈویژن پولیس نے221، ماڈل ٹاؤن پولیس نے208،جبکہ کینٹ ڈویژن پولیس نے185منشیات فروش گرفتار کئے ہیں۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق صدر ڈویژن نے146،اقبال ٹاؤن نے 97، سول لائنز ڈویژن پولیس نے 83 منشیات فروش گرفتار کئے۔

سی سی پی او کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کے گرد و نواح میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی کریں۔گرین بیلٹس،انڈر پاسسز،فٹ پاتھوں اور نہر کنارے نشئی افراد کو ڈیرےنہ لگانے دیں۔

بلال صدیق کمیانہ نے شہریوں کو ہدایت کی کہ شہری منشیات کا گھناؤنا دھندہ کرنے والے سماج دشمن عناصر کے بارے لاہور پولیس کو آگاہ کریں۔
*

Bilal Arshad

Content Writer