لاہور چڑیا گھر: موفلون شیپ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

لاہور چڑیا گھر: موفلون شیپ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فضہ عمران) لاہور چڑیا گھر کے مکینوں میں اضافہ، موفلون شیپ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ،مجموعی تعداد تیس ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق مفلون شیپ جنگلی بھیڑ ں کہا جاتا ہے، عام طور پر یورپ اور ایشیا کے علاقوں میں پائی جاتی ہیں اس لئے یہ یورپیں بھیڑ کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں، لاہور چڑیا گھر میں معلوم شیپ کی تعداد اٹھائیس تھی جن میں تیرہ نر،چودہ مادہ اورایک بچہ شامل تھے. تاہم دو نئے مہمانوں سے انکی تعداد تیس ہوگئی ہے۔

مفلون شیپ اپنے قدرتی مسکن معدوم ہونے کے مسلے سے دوچار ہیں، غیر قانونی شکار اور ماحول کی تبدیلیاں انکی نسل کشی کا باعث بنیں، جس کے باعث وائکد لائف ایکٹ کے تحت انکے شکار پر پابندی عائد ہے۔

لاہور چڑیا گھر میں دو ننھے مہمانوں سے کہاں انکلیوزر کی رونقیں بڑھی ہیں وہیں آنے والے سیاح بھی ان سے خوب محظوط ہو رہے ہیں۔