ویب ڈیسک : کراچی کے علاقے منظور کالونی میں گیس کے اخراج سے گھر میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور 2 بچے زخمی ہوگئے۔
فائربریگیڈ سینٹر کے مطابق منظور کالونی سیکٹر ڈی میں انصاری مسجد کے قریب صبح سویرے گھر میں جمع ہونے والی گیس کے باعث دھماکے سے آگ لگ گئی، واقعے کی اطلاع صبح 7 بجے ملی جس پر محمودآباد اور کورنگی انڈسٹریل ایریا سے 2 گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچیں تاہم اس وقت تک گھر کے 2 کمرے مکمل طور پر جل چکے تھے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ دھماکے سے گھر میں مقیم میاں بیوی اور 2 بچے جھلس گئے جن میں 40 سالہ فراز علی، ان کی 35 سالہ اہلیہ صباء، 12سالہ بچی ایان علی اور ایک بچے کو سول اسپتال کہ برنس سنٹر منتقل کردیا گیا۔
فائر بریگیڈ کے مطابق آگ کو مزید پھیلنے سے روک کر آس پاس کے گھروں کو جلنے سے بچایا گیا۔