ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے ضلعی انتظامیہ لاہور کا کریک ڈاؤن

 ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے ضلعی انتظامیہ لاہور کا کریک ڈاؤن
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سموگ و ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے ضلعی انتظامیہ لاہور کا کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ 

آلودگی پھیلانے والے 04 یونٹس سیل، 04 کو وارننگ جاری، 01 لاکھ کے جرمانہ بھی عائد کر دیے ۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے 04 انڈسٹریل یونٹس، ڈی سی لاہور  کا کہنا تھا کہ 02 اینٹوں کے بھٹوں کو چیک کیا۔ اے سی رائے ونڈ نے شفیع ٹیکسٹائل لمیٹڈ کے یونٹ کو سیل کیا۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے مزید بتایا کہ ٹیکسٹائل یونٹ کو ایک لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے 07 انڈسٹریل یونٹس کو چیک کیا اور ایک انڈسٹریل یونٹ کو سیل جبکہ 04 کو وارننگ نوٹسز جاری کئے ۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن کی نے رنگ روڈ سے ملحقہ علاقے سدھر میں 02 اینٹوں کے بھٹوں کی چیکنگ کی ۔ 

اسسٹنٹ کمشنر شالیمار شیرینا جونیجو کی کھیرا پل اور چھپا گاؤں میں 3 اینٹوں کے بھٹوں کی چیکنگ بھی کی ۔آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کریک ڈاؤن جاری ہے۔