ویب ڈیسک : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 65 رنز سے شکست دیدی۔
سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور لنکن ٹیم کو جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم کی بیٹنگ لائن فلاپ ہوگئی اور پوری ٹیم 20 ویں اوور میں 102 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیے: زمبابوے سے شکست پر حارث رؤف نے بڑا بیان دے دیا
سری لنکا کی جانب سے داسن شناکا نے 35 اور بھنوکا راجا پاکسے نے 34 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کی، دو دو وکٹیں مچل سینٹنر اور اش سوڈھی نے حاصل کی۔ نیوزی لینڈ گلین فلپس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔