ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عرفان ملک ) جرائم کی دنیا میں خوف کی علامت سمجھا جانے والا 70 سالہ اشتہاری ملزم بالاخر پولیس کی گرفت میں آگیا، 28 سال قبل ملزم نے بہاولپور میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو قتل کیا۔

ملزم خادم حسین کے جرم کی کہانی 50 سال پہلے شروع ہوئی جب اس نے اپنے بھائی کا انگوٹھا کاٹ کر اس کی جائیداد دھوکہ دہی سے اپنے نام کروائی اور اپنی بھابھی کو تشدد کا نشانہ بنا کر اس کی پسلیاں توڑ دیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خادم حسین نے ہنجروال اور چوہنگ کے علاقے میں اپنے ہی رشتہ دار خاندان کے 6 افراد کو قتل کیا جن میں ان کے چھوٹے معصوم بچے بھی شامل تھے۔

گرفتار ہونے والا اشتہاری مجرم خادم حسین عرف خادمی کو بہاولپور سے گرفتار کیا۔ خطرناک اشتہاری مجرم نے بہاولپور میں 2002 کو ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو چھریوں کے وار سے قتل کیا تھا۔ ایس پی صدر احسن سیف اللہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار اشتہاری مجرم پر قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور اغوا کے 35 مقدمات درج ہیں۔

ملزم کا کہنا تھا کہ اس کا ایک ساتھی ڈکیتی مزاحمت کے دوران مارا گیا اور اس کی بیوی آئے روز اس کے بارے میں پوچھتی تھی جس سے تنگ آکر اس نے اپنے ساتھی کی بیوی کو بھی قتل کر دیا۔

خوف کی علامت سمجھا جانے والا اجرتی قاتل اب پولیس کی گرفت میں ہے لیکن تاحال مدعیاں مقدمہ اس خوف میں مبتلا ہیں کہ اگر یہ جیل سے رہا ہو کر آگیا یا اس کے ساتھی آگئے تو وہ ان کو قتل کردیں گے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے اور تفتیش میں مزید انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔