سوات اور گردونواح میں زلزلے کےجھٹکے،خوف وہراس پھیل گیا

سوات اور گردونواح میں زلزلے کےجھٹکے،خوف وہراس پھیل گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)   سوات اور گرد و نواح میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

 ریکٹر سکیل کے مطابق زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 71 کلو میٹر تھی۔

 زلزلے کے بعد مقامی لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے بعد ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا تاہم ابھی تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

 زلزلے کے جھٹکے خیبرپختونخوا کے علاقوں پشاور، مردان، کوہاٹ، ضلع سوات، مظفر آباد شہر، ضلع لوئر دیر، مالاکنڈ میں بھی محسوس کیے گئے ۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز دن کے وقت بھی اسلام آباد، پشاور اور سوات سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 130 کلو میٹر تھی اور مرکز افغانستان، تاجکستان سرحد کا علاقہ تھا۔