وزیراعلیٰ کے دفتر میں آئی ٹی کا جدید نظام قائم

وزیراعلیٰ کے دفتر میں آئی ٹی کا جدید نظام قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے آفس میں براہ راست رابطوں کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا جدید نظام قائم کردیا گیا، اس جدید سسٹم کے ذریعے عوام کے مسائل فوری حل کئے جائیں گے۔

تفصیلات کےمطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی کےجدید نظام کے ذریعے وزیراعلیٰ پنجاب ویڈیو لنک سےدفاتر یا خدمت سنٹر میں براہ راست رابطہ کریں گے، مسائل کے حل کے لئے آئے شہریوں سےبراہ راست مخاطب ہوں گے،شہری وزیراعلیٰ کو متعلقہ محکموں سےمتعلق اپنی رائے کا اظہارکرسکیں گے اورشہریوں سےخدمات کے بارے میں براہ راست فیڈ بیک لیں گے،براہ راست رابطے سے پبلک ڈلیوری سسٹم کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

ذرائع کاکہنا تھاکہ وزیراعلیٰ  پنجاب کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ رابطوں کے لئے انتخاب خود کریں گے، قبل ازیں وزیراعلیٰ عثمان بزدارنےڈیرہ غازی خان میں شہریوں سے براہ راست رابطے کئے، ڈیرہ غازی خان کےدفاترمیں موجودشہریوں  نےوزیراعلیٰ سےگفتگو کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو آن لائن دیکھ کر شہریوں کو حیرت  بھی ہوئی اور خوشی بھی کیونکہ پہلی بار اس جدید سسٹم کے ذریعے عوامی مسائل حل کرنے کی کسی حکومت نے سعی کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ براہ راست رابطہ کیلئےجدید ٹیکنالوجی کابہترین استعمال کیاجارہاہے،جدید ٹیکنالوجی سےنہ صرف وقت بلکہ وسائل کی بھی بچت ہوتی ہے،دیگر اضلاع میں بھی عوام سے رابطے جاری رکھوں گا،ان کاکہنا تھاکہ میں اپنے اور عوام کے درمیان فاصلے حائل نہیں ہونے دوں گا،عوام کے مسائل سے آگاہی اوران کاحل میرا مشن ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے ارفع کریم ٹیکنالوجی پارک میں خدمت سنٹر میں بھی لوگوں سے رابطہ کیا،وزیراعلیٰ نےشہریوں کے مسائل سنے اور ان کو موقع پر ہی حل کے لئے احکامات دیئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer