اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی مشکل آسان

اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی مشکل آسان
کیپشن: Good news for abroad going people
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت مجید)اوورسیز پاکستانیوں کی مشکل آسان، اوورسیز پاکستانیوں کو محکمہ صحت نے فائزر ویکسین لگانی شروع کردی، جن ممالک میں فائزر کی شرط ہے ،،صرف ان اوورسیز پاکستانیوں کو ڈوز دی جائے گی،محکمہ صحت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق فائزر ویکسین ان بیرون ملک جانے والے افراد کو لگے گی جن کے پاس پاسپورٹ، ورک ویزا اور 26 جولائی تک کا ٹکٹ ہوگا،ان تمام ڈاکومنٹس کی کاپیاں سنٹر پر جمع ہوں گی،ادھر دل، گردے، جگر اور سانس کی بیماری والے 50 سال سے زائد افراد کو بھی فائزر لگے گی، ویکسین پی کے ایل آئی، میو ہسپتال اور جناح ہسپتال میں میسر ہے۔

مزید پڑھئے: فائزر ویکسین کب اور کس کو لگے گی؟

قبل ازیں اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب جانے والے 18 سال سے زائد عمر کےافراد اب آسٹرازینیکا ویکسین لگوا سکیں گے،سعودی عرب نے ایسٹرازینیکا اور فائزر ویکسین کی منظوری دی ہے، سعودی عرب مزدوری کے لئے جانے والے اپنی دستاویزات دکھا کر ایسٹرازینیکا ویکسین لگواسکتے ہیں۔

 ڈاکٹر فیصل سلطان نے خوشخبری سنائی کہ سعودی عرب جانے والے 18 سے زیادہ عمر کے لوگ ایسٹرا زینیکا لگواسکیں گے، گاؤں یا دیہات میں دستیابی نہ ہونے پر بڑے شہروں سے ویکسین لگوائی جاسکے گی۔

علاوہ ازیں برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پاکستان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا ہے کہ امریکی کمپنی فائزر کی ویکسین حاصل کرنے کی حتمی تاریخ کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہے لیکن کیے جانے والے معاہدے کے تحت رواں سال کے آخر تک ویکسین کی خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز  کے مطابق پاکستان کو شروع میں ویکسین کی سپلائی میں کمی اور اس کے حوالے سے خدشات کا سامنا تھا لیکن گذشتہ ماہ وسیع پیمانے پر مہم کا آغاز کیا گیا جس کے تحت نوجوانوں کو بھی ویکسین لگائی جا رہی ہے۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer