محکمہ سوئی گیس نے چار سو ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا

سوئی ناردرن گیس ملازمین نوکری سے فارغ
کیپشن: سوئی ناردرن گیس ملازمین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا: سوئی ناردرن گیس کمپنی میں ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین کیلئے بری خبر، کمپنی نے 4 سو سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی میں تمام ملازمین ڈیلی ویجز کی بنیاد پر بھرتی کیے گئے تھے،  ملازمین کو کمپنی کے بلنگ، ڈویلپمنٹ سمیت دیگر شعبوں میں بھرتی کیا گیا تھا، تاہم بھرتی ہونیوالے ملازمین کو مالی سال ختم ہونے پر نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔ دوسری جانب سوئی ناردرن حکام کے مطابق آئندہ مالی سال کے اہداف کے مطابق دوبارہ بھرتی ہوگی، اہداف مقرر ہونے تک ملازمین کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔

ادھر لیسکو نے بجلی چوری چھپانے کیلئے صارفین کو کروڑوں روپے کی اووربلنگ کر دی۔ دستاویزات کے مطابق کمپنی نے صارفین کو سات کروڑ بیالیس لاکھ روپے کی اووربلنگ کی، چوری شدہ یونٹس کو چھپانے کیلئے کمپنی نے اووربلنگ کرکے ریکارڈ مرتب کیا، صارفین کو کروڑوں روپے کہ اووربلنگ کی نشاندہی لیسکو کی لیبارٹری رپورٹس میں کی گئی۔

لیسکو کے ایم اینڈ ٹی سرکلز کی لیبارٹریز میں میٹرز کا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کیا گیا، ڈاؤن لوڈنگ میں کروڑوں روپے کی زائد بلنگ کرنے کے شواہد موصول ہوئے، لیبارٹری رپورٹس میں زائد بلنگ کے شواہد ملنے کے باوجود صارفین کے بلوں کی تصحیح نہ کی جاسکی۔ اووربلنگ کا معاملہ وزارت پاور ڈویژن تک پہنچنے کے باوجود افسران نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔