ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر  اب چالان کا طریقہ کار کیا ہو گا؟بڑی خبر آ گئی

Traffic chalan,Cto,new order,City42
کیپشن: Traffic warden,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)ٹریفک کنٹرول ہو  یا نہ ہو،خلاف ورزیوں پر چالان کے اوقات کار مختص کر دیئے گئے۔چالان خلاف ورزیوں کی بجائے اوقات کار کے تحت ہونگے۔سی ٹی او نے شہر بھر میں مخصوص خلاف وزریوں پرصبح شام چار چارگھنٹے چالان کرنے کا حکم دے دیا۔
سی ٹی او کا سٹی ٹریفک پولیس کو انوکھا حکم نامہ،شہر بھر میں مخصوص خلاف وزریوں پرصبح شام چار گھنٹے تک چالان ہونگے۔ذرائع کے مطابق اب چالان خلاف ورزی کی بجائے اوقات کار کے تحت ہونگے،حکم نامے کے مطابق بروز پیر صبح شام چار چار گھنٹے صرف ون وے کے خلاف چالان ہونگے،بروز منگل چار چار گھنٹے ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے چالان کئے جائیں گے۔

بدھ کو صبح شام چار گھنٹے غیر نمونہ نمبر پلیٹ کے خلاف کارروائیاں ہونگی ۔جمعرات کو چار گھنٹے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے چالان ہونگے جبکہ جمعہ کو چارچار گھنٹے کم عمر ڈرائیورز کے چالان کیے جائیں گے۔ہفتہ کو پہلے چار گھنٹے تمام خلاف ورزیوں اور چار گھنٹے رانگ پارکنگ کے خلاف کارروائی ہوگی ۔

اتوار کو چار گھنٹے بغیر لائسنس ڈرائیور کے چالان ہونگے۔سی ٹی او کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق مارنگ اور ایوننگ شفٹ مقررہ اوقات کار کے تحت کارروائیاں کریں گی۔سی ٹی او نے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو احکامات پرسختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم دے دیا۔