عیدالفطر پر بڑا اعلان؛عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

عیدالفطر پر بڑا اعلان؛عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
کیپشن: Eid al-Fitr
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عید میں کچھ ہی دن باقی رہ گئے ہیں، خواتین نے عید پر جاذب نظر دکھنے کے لئےمتعدد جتن کرنے شروع کردیے ہیں، دوسری جانب  ابوظہبی میں تجارتی سرگرمیوں،سیاحتی مقامات اور نجی تقریبات میں عائد پابندیوں کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق عید کے قریب آتے ہی میک اپ کی دوکانوں پر خواتین کا رش دکھائی دینے لگا ہے جبکہ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں آر پی اوز کانفرنس ہوئی،عید کی چھٹیوں میں تفریحی مقامات، پبلک پارکس، مصروف شاہرات اور شاپنگ پلازوں کی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کا فیصلہ کیاگیا۔

دوسری جانب   ابوظہبی کی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے امارت میں تمام تجارتی سرگرمیوں، سیاحتی مقامات اور تقریبات میں سو فیصد آپریٹنگ صلاحیت کی بحالی کی منظوری دے دی ہے۔ کمیٹی نے ان افراد کے لئے گرین پاس کی میعاد کی مدت چودہ سے تیس دن تک بڑھانے کی بھی منظوری دی ہے جو اپنی ویکسیی نیشن مکمل کرا چکے ہیں تاہم اندرونی مقامات پر مسلسل ماسک پہننا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

ابوظہبی کی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے مزید کہا کہ کورونا کیسز کی کم شرح برقرار رکھنےکے لئےنئی ہدایات آج سے نافذ العمل ہوں گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer