اضافی فیسوں کا معماملہ، ڈپٹی کمشنر اور سی ای اوز کو مراسلہ ارسال

اضافی فیسوں کا معماملہ، ڈپٹی کمشنر اور سی ای اوز کو مراسلہ ارسال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: نجی تعلیمی اداروں میں اضافی فیسیں وصول کرنے کے خلاف سپریم کورٹ و ہائیکورٹ کے احکامات کا معاملہ، سیکرٹری تعلیم نےاحکامات پر عمل درآمد کے لیے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنر اور سی ای اوز کو مراسلہ لکھ دیا۔

مراسلے میں ڈپٹی کمشنر اور سی ای اوز سے نجی تعلیمی اداروں سے جاری شدہ فیس ووچرز کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں، سیکرٹری تعلیم نےڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی کو نجی سکولوں کے جاری کردہ فیس ووچرز کو درست کرنےاور تمام اتھارٹیز کو ہفتہ وار اجلاس منعقد کرانےکی ہدایت کی ہے۔ ہائیکورٹ نے پرائیویٹ سکولوں کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فیسیں وصول کرنےکا حکم دیا تھا، عدالت نے سیکرٹری تعلیم اور سی ای او ایجوکیشن سے چودہ اکتوبر کو عمل درآمد رپورٹ طلب کررکھی ہے، جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے جوڈیشل ایکیٹوازم پینل کی درخواست پر حکم جاری کیا۔

عدالت نے نجی تعلیمی اداروں کو اضافی فیسیں نہ دینے والےطلباء کو نکالنے سے بھی روک رکھا ہے، درخواست گزار نے موقف اختیار کررکھا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پرائیویٹ سکولز کو فیسیں بڑھانے سے روکنے کا حکم دیا، نجی سکولز نے غیر قانونی طور پر فیسوں میں اضافہ کیا جو توہین عدالت کے مترادف ہے، درخواست گزار نے استدعاکی کہ پنجاب حکومت پرائیویٹ سکولز کو زائد فیسیں وصول کرنے سے روکے۔

Shazia Bashir

Content Writer