سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافے کی تجویز

 سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافے کی تجویز
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافے کی تجویز دے دی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ  نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط تحریر کیا ہے، جس میں سرکار ی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ماہانہ اجرت 50 ہزار روپے مقرر کی جائے، شدید مہنگائی سے عام آدمی متاثر ہورہا ہے۔حالیہ سیلاب سے فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔ طلب اور رسد میں فرق سے مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی سے حالات خراب ہورہے ہیں۔