طلبا تیاری پکڑ لیں،امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری

طلبا تیاری پکڑ لیں،امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری
کیپشن: Matric Student Date Sheet Announce
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے لئے نہم اور دہم کے امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے لئے نہم اور دہم کے امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی ہے۔میٹرک کا پہلا پیپر 10 مئی کو ہوگا۔پہلا پیپر سوکس اور عربی کا لیا جائے گا۔

اس کے علاوہ 11 مئی کو انگریزی،12 کوہوم اکنامکس اور 14 کو حساب کا پیپر لیا جائے گاجبکہ 16 مئی کو کیمسٹری، 17 کو پنجابی اور18 کو بیالوجی،کمپیوٹر سائنس کا پیپر ہوگا۔19 اسلامیات ،20 کو اکنامکس اور 21 کو فزکس کا پیپر ہوگا۔میٹرک کا آخری پیپر25 مئی کو معاشرتی علوم کا ہوگا۔

اسی طرح نہم کے امتحانات کا آغاز 26 مئی سے ہوگا ،پہلا پیپر سوکس کا لیا جائے گا جبکہ نہم کا آخری پیپر 10 جون کو لیا جائے گا، آخری پیپر معاشرتی علوم کا ہوگا۔پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے بچوں کیلئے حتمی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔