ڈپٹی سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ کا میو ہسپتال کا دورہ انتظامیہ پر بھاری پڑ گیا

ڈپٹی سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ کا میو ہسپتال کا دورہ انتظامیہ پر بھاری پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) خوبر و ڈپٹی سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر ستائش کا رات گئے میو ہسپتال کا دورہ انتظامیہ پر بھاری پڑگیا، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایم ایس کو عہدے سے ہٹا دیا اور چیف فارما سسٹ کو معطل کردیا۔

 رات گئے خوبرو ڈپٹی سیکرٹری ٹو سی ایم ڈاکٹر ستائش  نے میو ہسپتال کا دورہ کیا، اُنہوں نے میو ہسپتال شعبہ حادثات میں انتظامات خاطر خواہ نہ ہونے پر پہلے تو ایم ایس کو طلب کیا، ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر طاہر خلیل کے بروقت ہسپتال نہ پہنچنے پر ڈاکٹر ستائش کی برہمی دو آتشہ ہوگئی جس کی زد میں ہسپتال کا عملہ بھی آیا۔

ڈاکٹر ستائش دورہ مکمل کرکے روانہ ہوئیں تو عملے نے سُکھ کا سانس لیا، وہ سمجھے کے رات گئی بات گئی والا معاملہ ہے  مگر صبح ہوتے ہی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اچانک میوہسپتال کے دورے پر پہنچ گئے، شعبہ حادثات میں ادویات موجود نہ ہونے کی شکایات، لفٹ کے بند ہونے اور ویل چیرز کے مسائل پر ایم ایس میو ہسپتال کو عہدے سے ہٹا دیا اور ادویات کی عدم دستیابی پر چیف فارماسسٹ ملک ارشاد کو معطل کرکے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

سی ایم پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک کے سب سے بڑے ہسپتال کے شعبہ حادثات میں ایسے انتظامات دیکھ کر بے حد افسوس ہوا۔

Sughra Afzal

Content Writer