ویب ڈیسک: عام طور پر یونیورسٹیوں میں داخلہ کے اشتہارات میں کیمپس لائف اور ایجوکیشن کوالٹی کے بارے میں بتایا جاتا ہے لیکن یونیورسٹی کے اس اشتہار میں لڑکیوں کا استعمال کیا گیا ہے ۔ طلبہ کو لبھانے کیلئے ان کے ساتھ وقت گزارنے کی آفر دی جارہی ہے ۔ ان اشتہارات پر چین میں ہنگامہ مچا ہوا ہے۔
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق نانجنگ یونیورسٹی نے چین کے نیشنل کالج انٹرنس ٹیسٹ کے پہلے دن اس اشتہار کو ویب پر پوسٹ کیا ۔ اشتہار میں یونیورسٹی کیمپس کی ہی چھ طلبہ کو الگ الگ پلے کارڈز کے ساتھ دکھایا گیا ہے ۔
چین کے ان ہاؤس سوشل میڈیا پر یہ بینر چھائے ہوئے ہیں ۔ لوگوں نے اس بات پر اعتراض کیا کہ جان بوجھ کر یونیورسٹی نے لڑکیوں کو غلط عبارت والے پوسٹرز پکڑائے ۔ لڑکوں کے ہاتھ میں پکڑائے گئے پے کارڈز پر کوئی بھی ایسی فحش بات نہیں لکھی گئی جبکہ لڑکیوں کو دئے گئے بینرس پر غلط باتیں لکھی ہوئی ہیں ۔
تنقید کے بعد یونیورسٹی نے اس کیلئے معافی مانگی ہے اور اس اشتہار کو بھی ہٹا دیا ہے ۔ چین میں جنسی مساوات کیلئے کام کرنے والے این جی اوز بھی اس کے خلاف احتجاج کررہی ہیں۔