پنجاب حکومت نے اساتذہ، طلبہ کی بڑی پریشانی ختم کردی

 Student Road Crossing out of school teachers duty
کیپشن: Teachers & Student
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سکولز کے باہر حادثات کی روک تھام کے لئے ٹریفک پولیس کی ذمہ داری بھی اساتذہ کو دے دی گئی ۔ بڑی شاہراہوں پر قائم سکولز کے باہر اساتذہ کو بچوں کو روڈ کراس کروانی ہوگی۔ احکامات پر عمل نہ کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی ۔چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام اتھارٹیز کو ہدایت جاری کردیں۔
 چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے اتھارٹیز کو جاری کیے گئے مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ بچے صرف اساتذہ کی نگرانی میں ہی سٹرک پار کریں گے۔ سکولز کے باہر حادثات کی روک تھام کے لئےسکول انتظامیہ صبح اور چھٹی کے اوقات میں اساتذہ کی ڈیوٹی لگائےگی۔

ٹریفک پولیس اساتذہ کو ٹریفک رولز کے بارے میں تربیت فراہم کرے گی، تربیت یافتہ اساتذہ بچوں کو محفوظ طریقے سے روڈ کراس کروائیں گے۔ مراسلے میں مزید لکھا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ سکول کے خلاف کارروائی کی جائے گی، سکول ہیڈز جمعہ کے روز بچوں کو قواعدوضوابط،نماز اور دین اسلام پر خصوصی لیکچر بھی دیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer