لاہور؛ کورونا مثبت کیسزکی شرح 20.6 فیصد ریکارڈ، مزید 6 افراد کی موت

corona cases increased in Lahore
کیپشن: corona cases
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت اعوان)کورونا کی پانچویں لہر نے تباہی مچادی۔مثبت کیسزکی شرح 20.6فیصدتک پہنچ گئی۔لاہور میں کورونامزید 6قیمتی زندگیاں نگل گیا۔

کورونا کے وار میں مزید تیزی آن گئی۔ کورونا کے کیسز اور مثبت شرح کے ساتھ اومی کرون ویرینٹ بھی خطرناک حد تک بڑھنے لگا۔مثبت کیسزکی شرح 20.6فیصدتک پہنچ گئی۔لاہور میں کورونامزید 6قیمتی زندگیاں نگل گیا۔ 24گھنٹوں کےدوران کوروناکےمزید 1380نئےمریض رپورٹ ہوئے۔

شہر میں اومی کرون ویرینٹ کے مزید 23کیسز کی تصدیق ہوئی۔شہر میں اومی کرون کےمتاثرہ مریضوں کی عتداد 1015ہو گئی۔سرکاری ہسپتالوں میں تشویشناک مریض بڑھنے لگے۔

دوسری جانب وزیراعلٰی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری کو بھی کورونا ہو گیا ہے، عامر جان نے کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر تمام مصروفیات ترک کردی ہیں، وزیراعلٰی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری نے خود کو گھر پر قرطینہ کر لیا ہے۔ وزیراعلٰی پنجاب کے ترجمان نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عامر جان کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer