سرکاری سکولوں میں کچی اور پکی کلاس ختم

 سرکاری سکولوں میں کچی اور پکی کلاس ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سرکاری سکولوں میں کچی اور پکی کلاس ختم کردی گئی، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر کے سکولوں میں کچی کلاس کو ارلی چائلڈ ایجوکیشن کا درجہ دےدیا، ارلی چائلڈ ایجوکیشن کے بعد طالبعلم کو ون کلاس میں پرموٹ کردیا جائے گا۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےصوبہ بھر کے سکولوں میں کچی کلاس کو ارلی چائلڈ ایجوکیشن کا درجہ دے دیا ہے، اس سے قبل بچوں کوکچی اورپکی کلاس میں قاعدے کےذریعہ پڑھایا جاتا تھا، اب ای سی ای رومز کے قیام کے بعد بچوں کو گرافکس کی مدد سے پڑھایا جائے گا، ارلی چائلڈ ایجوکیشن کے بعد طالبعلم کو اول جماعت میں بھیج دیا جائے گا۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ اس سے قبل سکولوں میں کچی اور ای سی ای کلاسز الگ الگ حیثیت میں کام کر رہی تھیں،جدید کلاس رومز کے قیام سے بچوں کیلئے ہندسوں، الفابیٹک، جانوروں اور رنگوں کی پہچان آسان ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں مزید ای سی ای رومز بنانے اور طلبا  کو پڑھانے کیلئے یونیسف محکمہ سکول ایجوکیشن کو خصوصی کٹس بھی فراہم کرے گا اور اساتذہ کو تربیت بھی دے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer