ویب ڈیسک: وفاقی وزیر راناثنااللہ نے کہا ہے کہ جنہوں نے قانون توڑا ان کو گرفتار کیا جائےگا، نظام عدل میں سب برابر ہیں۔
تفصیلات کےمطابق داخلہ راناثنااللہ نے ساہیوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کی گئی، غندہ گردی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ افسوس کی بات ہے اتنا کچھ کرنے کے باوجود انہیں ضمانت مل گئی۔