ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی این جی سٹیشن سے متعلق اہم فیصلہ

Cng stations,Punjab,Lahore
کیپشن: Cng station
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)سی این جی سٹیشنز مالکان،ہزاروں ملازمین اور لاکھوں صارفین کیلئے خوشخبری ،حکومت کا لاہور سمیت پنجاب بھر میں سی این جی سٹیشن مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔شہریوں کو ہفتے میں 3 روز سستا عوامی ایندھن سی این جی مل سکے گی۔
سی این جی سیکٹر کیلئے بالاآخر اچھی خبر سامنے آگئی، حکومت کیجانب سے تین ماہ بعد سی این جی سٹیشنز کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔صارفین کو ہفتے میں پیر بدھ اور جمعہ کو صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک گیس ملے گی مرکزی چیرمین غیاث پراچہ کہتے ہیں کہ دوسرے ہفتے سے سی این جی کی سپلائی کی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔

غیاث پراچہ نے مزید کہا کہ سستا عوامی ایندھن کی فراہمی سے مڈل کلاس عوام کو فائدہ ہوگا۔لاکھوں افراد کا روزگار بحال ہو جائے گا۔
سی این جی ایسوسی ایشن قائدین نے کہا کہ امپورٹ بل میں اربوں روپے کی کمی ہو گی۔آلودگی بھی کم ہو جائے گی۔