ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

او آئی سی کی پاکستان میں سیلاب متاثرین کی فوری امداد کی اپیل

OIC, Flood, Pakistan, Aid
کیپشن: OIC
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:تنظیم تعاون اسلامی ( او آئی سی) نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی فوری امداد کی اپیل کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بارشوں اورسیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی پر او آئی سی سیکریٹری جنرل نے سیلاب متاثرین کی فوری امداد کی اپیل کر دی ہے۔حسین براہیم طہٰ نے اپنے پیغام میں کہا کہ تنظیم کے رکن ممالک، دیگر تنظیمیں اور عالمی برادری پاکستان میں سیلاب متاثرین کی فوری مدد کرے۔ او آئی سی نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر حکومت پاکستان اور عوام سے اظہار تعزیت بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے 1.5 ملین پاؤنڈز امداد کا اعلان کیا ہے، برطانوی ہائی کمیشن نے کہا کہ اقوام متحدہ رواں ہفتے کے آخر میں پاکستان میں آفت کے باعث ضروریات کا جائزہ لے رہا ہے، توقع ہے کہ منگل کو اقوام متحدہ کی ( پاکستان کی امداد کے لیے) اپیل شروع کی جائے گی۔

پاکستان میں بدترین سیلاب سے نمٹنے کے لیے عالمی رہنماؤں کی جانب سے مدد کی پیشکش ہو رہی ہے، ترک صدر نے وزیر اعظم شہباز شریف کو فون کر کے کہا مشکل وقت میں ترکیہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، امدادی سامان لے کر ترک طیارہ روانہ ہو گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان نے وزیر اعظم سے فون پر سیلاب سے تباہی پر افسوس کا اظہار کیا اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ایران کے صدر نے بھی پاکستان کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا، فرانسیسی صدر نے بھی پاکستان کو مدد کی پیشکش کر دی، ٹویٹ میں لکھا پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر افسوس ہے فرانس مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔