ویب ڈیسک: سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی سہیلی فرحت شہزادی عرف فرح گوگی نے اپنے خلاف نیب انکوائری شروع کرنے سے متعلق پہلی بار ردعمل دے دیا ہے۔
فرح خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ’’ نہ ہی ہم نیب انکوائری سے چھپیں گے اور نہ ہی تحقیقات سے بچنے کی کوشش کریں گے بلکہ میں خود ذاتی طور پر نیب کے سامنے پیش ہوں گی اور میری قانونی ٹیم بھی نیب انکوائری کا سامنا کرے گی۔
@ NAB inquiry
— iam Farah Khan (@farahkhan_92) April 28, 2022
We will neither hide nor avoid investigations. We will appear before NAB’s inquiry team both in person & through our legal team.
واضح رہے کہ فرح خان کے کیس کے متعلق ڈی جی نیب لاہور کو قانون کے مطابق انکوائری کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔ نیب سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کیخلاف آمدن سے زاہد اثاثہ جات کی انکوائری کرے گا۔