ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم )محکمہ موسمیات کے مطابق   ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم چترال ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

 شہر لاہور کا موسم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ آج موسم دوپہر کے اوقات میں تھوڑا گرم محسوس کیا جائے گا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں موسم خشک رہے گا۔ دوسری جانب  بارش کا کوئی امکان موجود نہیں ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 22 جبکہ زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے۔ فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور 158 کے ساتھ لاہور تیسرے نمبر پر آگیا۔ سید مراتب علی روڈ 180, مال روڈ 163, یو ایس قونصلیٹ 160 کی شرح ریکارڈ، انارکلی 154، جوہر ٹاؤن 130 ائیر کوالٹی انڈیکس کی شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔

 کراچی میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری ریکارڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔ جنوب مغرب کی سمت سے چلنے والی ہوا 6 نارٹیکل مائل کی رفتار سے چل رہی ہے۔ دوسری جانب کراچی میں فضائی معیار آلودہ، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آج بھی سرفہرست ہے۔ ہوا میں آلودگی کی شرح 168 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب ، بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ کرم اور وزیرستان میں ہلکی بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے ، سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت لسبیلہ میں 41 ، سبی اور شہید بینظیر آباد میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا  کے بیشتر اضلاع  میں موسم خشک رہے گا،  تاہم  چترال ، کرم اور وزیرستان میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔  صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع  میں موسم خشک   جبکہ جنوبی اضلاع  میں گرم رہے گا،صوبہ بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔