ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری کالجوں کے اساتذہ کیلئے خوشخبری

سرکاری کالجوں کے اساتذہ کیلئے خوشخبری
کیپشن: Teachers
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)سرکاری کالجوں کے اساتذہ کیلئے خوشخبری، 8 مہینوں سے کالج اساتذہ کے لیو انکیمشنٹ کے زیرالتواء کیسز حل ہو گئے، محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے 30 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے لیو انکیمشنٹ کی مد میں 30 کروڑ 54 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں،کالج اساتذہ کی جانب سے لیو انکیمشنٹ کے لئے کیسز محکمہ کو جمع کروائے گئے تھے تاہم فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث اساتذہ کو پیسوں کی ادائیگیاں نہیں ہو سکیں،سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ندیم محبوب کی ہدایت پر اساتذہ کے کیسز نمٹا دہے گئے ہیں۔

مزید پڑھئے: اساتذہ کے لیےبڑی خوشخبری

ایڈیشنل سیکرٹری طارق حمید بھٹی کہتے ہیں کہ مذکورہ فنڈز سے کالجوں کے 700 اساتذہ کو لیو انکیمشنٹ کی مد میں ادائیگیاں ہوں گی، انھوں نے بتایا ہے کہ اساتذہ کو فنڈز کی منتقلی کا کام مکمل کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب سرکاری کالجوں میں تعینات اسسٹنٹ پروفیسرز کی ایسوسی ایٹ پروفیسرز کے عہدوں پر ترقیوں کے احکامات جاری کردیے گئے، پرموشن بورڈ نے سینیارٹی کی بنیاد پر اساتذہ کو اگلے گریڈز میں ترقیاں دیں،لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری کالجوں میں تعینات اسسٹنٹ پروفیسرز کو سینیارٹی فہرست کے مطابق 19 ویں گریڈ میں ترقیاں دے دی گئی ہیں۔

سینیارٹی فہرست میں شامل ترقیوں کے اہل 63 اساتذہ کو اگلے گریڈز میں ترقیاں دی گئی۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدوں پر ترقی پانے والے 40 اساتذہ کو اپ گریڈیشن کے بعد تعینات کر دیا گیا۔ ترقی پانے والے 23 کالج اساتذہ کو مختلف کالجوں میں ایسوسی ایٹ پروفیسر تعینات کر دیا گیا، پرموشن بورڈ کی سفارشات پر محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے ترقیوں کے احکامات جاری کر دیے۔ اساتذہ کو فوری طور اپنے نئے عہدوں پر جوائننگ کی ہدایت کی گئی ہے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer