(سٹی42) سیف سٹی اتھارٹی کایونیفائیڈ کمیونیکیشن اینڈ ریسپانس سسٹم " پکار15" تیار ہوگیا، پنجاب بھرسےآنیوالی ایمرجنسی کالزکوسینٹرلائزڈنظام سے سنا جاسکےگا، پُکار15 کی بدولت 15ایمرجنسی کال کو ابتدائی ایف آئی آر کا درجہ مل سکے گا۔
تفصیلات کے مطابق سیف سٹیزاتھارٹی کاجدید پولیس یونیفائیڈ کمیونیکیشن اینڈ ریسپانس " پکار15"سسٹم تیار کرلیا گیا، پکار15 پاکستان اورجنوبی ایشیا میں اپنی طرز کا واحد منفرد ایمرجنسی سسٹم ہے، اس سسٹم سے پنجاب بھر سے آنےوالی ایمرجنسی کالزکو سینٹرلائزڈ نظام سے سنا جائیگا،" پکار15" سسٹم کوابتدائی طورپرگوجرانوالہ میں شروع کردیاگیاہے۔
36 اضلاع کیلئے مخصوص سینٹرلائزڈ کال سینٹر، ریسپانس میکنزم تیارکرلیا، پولیس افسران، تھانے،سیف پولیس نیٹ ورک سےرابطے میں ہوں گے،جلد پنجاب میں 15 ایمرجنسی کال کا ڈیٹا تجزیئےکیلئے تیار ہو گا،آئی جی، آرپی اوز ایمرجنسی کال پرریسپانس،کارروائی کاجائزہ لے سکیں گے، علاوہ ازیں پولیس سٹیشن سے آئی جی آفس تک پیغام کی ترسیل کا نظام وضع کر دیا گیا۔
" پکار15" کی بدولت شہری شکایات سوشل میڈیا کے ذریعے بھی درج کرواسکیں گے،اس سسٹم کی بدولت صوبہ بھر میں پولیس کے ریسپانس ٹائم اور کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔