’’سی پیک نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی مضبوط بنیاد رکھ دی‘‘

’’سی پیک نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی مضبوط بنیاد رکھ دی‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) صدرمسلم لیگ (ن) اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات، شہباز شریف کہتے ہیں مسلم لیگ (ن) نے پانچ سال عوام کی خدمت کی ہے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔لاہور میں سورج آگ برسانے لگا، ہیٹ ویو کا خدشہ

تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹائون میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر وزیر اعلیٰ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا پانچ سالہ دور ترقی، خوشحالی اور شفافیت سے عبارت ہے، ہم نے وسائل کو امانت سمجھ کر عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا ہے۔ حکومت کی شفاف پالیسیوں کا اعتراف عالمی سطح پر کیا گیا ہے، سی پیک کے منصوبوں نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی مضبوط بنیاد رکھ دی اور عوام کی خدمت خالی نعروں سے نہیں ہوتی بلکہ مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔آڈیٹر جنرل رپورٹ نے پنجاب حکومت کی کمپنیوں  کا بھانڈا پھوڑ دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ترقی وخوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والے عناصر سیاسی طور پر تنہا ہو چکے ہیں، حکومت کی کارکردگی کے عوام بھی معترف ہیں اور ہم نے عوام کی خدمت کی جبکہ سیاسی مخالفین نے عوام کو مایوس کیا ہے۔