مانیٹرنگ ڈیسک:اپوزیشن کاعمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کے بعدسیاسی حلقوں میں گہما گہمی عروج پر ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک عدم اعتماد کےبعد پی ٹی آئی کے متعدد اراکین باغی ہوگئے اسی طرح دیگر سیاسی جماعتوں کے ایم این ایز بھی اپنی جماعت کو چھوڑ کر دوسری جماعتوں میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔
اسی حوالے سے سوشل میڈیا پرراہنما پیپلزپارٹی نواب زادہ افتخار احمد کے بارے میں خبریں آرہی تھیں کہ وہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کاارادہ رکھتے ہیں۔
راہنما پیپلزپارٹی ممبر قومی اسمبلی نواب زادہ افتخار احمد کا ویڈیو بیان۔
— Zobia Khurshid Raja (@ZobiakhurshidZK) March 26, 2022
پیپلز پارٹی کے تمام ایم این ایز قابل فخر ہیں, یہ پروپیگنڈہ کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی ہمیشہ! @NawabzadaIftik3 pic.twitter.com/eCpVEAP23c
انہوں نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کو جعلی قرار دیتے ہوئے ویڈیو بیان جاری کیا ہے ۔جس میں انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے تمام ایم این ایز قابل فخر ہیں,یہ پروپیگنڈہ کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی ۔