ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید قربان میں چند روز باقی، بس اڈوں پر مسافروں کا رش لگ گیا

عید قربان میں چند روز باقی، بس اڈوں پر مسافروں کا رش لگ گیا
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان: عید قربان میں چند روز باقی، پردیسیوں کی اپنے آبائی علاقوں میں واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق عید قریب آتے ہی بس اڈوں پر مسافروں کا رش لگ گیا۔اضافی قیمتیں بٹورنے کا سلسلہ بھی نا تھم سکا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مانیٹرنگ ٹیموں کو کرائیوں کا جائزہ لینے کے لئے بس اڈوں کے دوروں کی ہدایت۔ کمشنر لاہور نے عید پر اضافی کرائے لینے والے ٹرانسپورٹر کے خلاف سکوارڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی۔

مسافروں کا کہنا تھا کہ سیٹیں نہیں مل رہی بسوں میں کھڑے ہو کر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ اڈے میں انتظامی بدحالی کے باعث مسافروں سمیت اعوام شدید پریشان ہے۔

واضح رہے کہ لاری اڈے پر نکاسی آب کے مسائل برکرار ہونے سے کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے۔ جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنہ کرنا پڑھ رہا ہے۔