ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھیٹر رات کتنے بجے تک کھلے رہیں گے؟عدالت سے اہم خبر آگئی

تھیٹر رات کتنے بجے تک کھلے رہیں گے؟عدالت سے اہم خبر آگئی
کیپشن: Theatre
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے شہر بھر کے تھیٹر رات ساڑھے 11 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دے دی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پنجاب آرٹسٹ پروڈیوسر تھیٹرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تھیٹر رات ساڑھے 9 سے ساڑھے 11 بجے تک کھلا رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے اور  رات 10 بجے کے بعد کھلنے والے تھیٹرز کو جاری کیے گئے شوکاز نوٹس معطل کیے جائیں۔درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے ایسا کوئی حکم نہیں دیا کہ تھیٹرز رات10 بجے بند کر دیے جائیں۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ اسموگ کے تدارک کے لیے سب اقدامات کر رہے ہیں، بڑوں اور بچوں کا معاملہ ہے، سب کچھ شہریوں کے لیے کر رہے ہیں، اسموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے شہری بھی اپنا لائف اسٹائل بدلیں۔جسٹس شاہد کریم نے لا افسر سے مکالمے میں  کہا کہ عدالت نے کمرشل ایریاز بند کرنے کا حکم دیا تھا اور آپ نے تھیٹر بھی بند کروانے شروع کردیے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 30 دسمبر تک ملتوی کردی۔



Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر