دادو سندھ کادرجہ حرارت  آدھی دنیا سے زیادہ،47 درجے سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا

dadu sees hottest day in april
کیپشن: dadu sees hottest day in april
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : پاکستان میں درجہ حرارت آدھی دنیا میں سب سے زیادہ ۔ دادو  شہر میں درجہ حرارت 47 ڈگری  درجے سنٹی گریڈ پہنچ گیا2022 میں اب تک ریکارڈ کیا گیا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے ۔

یو ایس سٹارم واچ (یو ایس ڈبلیو) کے مطابق  پاکستان میں درجہ حرارت مزید  بڑھنے  جا رہا ہے، اور ممکنہ طور پر مہلک ہیٹ ویو مہینے کے آخر تک جاری رہے گی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔اس دوران سکردو اور بابوسر میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد اور دادو میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ جیکب آباد، خیرپور اور سبی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔.