کرکٹرز کی تنخواہوں میں 10سے 15 فیصد اضافہ متوقع

کرکٹرز کی تنخواہوں میں 10سے 15 فیصد اضافہ متوقع
کیپشن: Cricket Board
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کرکٹرز کی تنخواہوں میں 10سے 15 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ 30جون کو ختم ہورہے ہیں، نئی فہرست تیار کرنے کیلیے ابتدائی مشاورت کاآغاز ہوگیا تاہم ابھی فوری طورپر اسے حتمی شکل نہیں دی جارہی، جولائی سے شروع ہونے والے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی ماہانہ تنخواہ اور میچ فیس میں 10سے 15 فیصداضافہ متوقع ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اے، بی اور سی کیٹیگریز کے حامل کرکٹرز کی تنخواہوں میں 25فیصد اضافہ ہوا جبکہ ایمرجنگ پلیئرز کا معاوضہ15فیصد بڑھایا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سینئرز کی جگہ زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے، سابق کپتان سرفراز احمد اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں جگہ برقرار رکھنامشکل دکھائی دے رہاہے، تجربہ کار وکٹ کیپر اس وقت ’’سی‘‘ کیٹیگری میں ہیں، یاسر شاہ ’’بی‘‘ کا حصہ ہیں، دونوں کی کارکردگی اور پلیئنگ الیون کا حصہ نہ بن پانے کی وجہ سے ان کیلیے مشکلات پیدا ہوگئی ہیں۔

فہیم اشرف کیلیے ’’بی‘‘ اور عمران بٹ کیلیے ایمرجنگ کیٹیگری میں بھی جگہ برقرار رکھنا مشکل نظر آرہا ہے،آسٹریلیا کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے عبداللہ شفیق کو فہرست میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

پی ایس ایل سمیت ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ وسیم جونیئر، خوشدل شاہ کو ’’سی‘‘ اور محمد حارث کو ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل کرا سکتا  ہے، عید الفطر کے بعد تفصیلی میٹنگز میں سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے فیصلے متوقع ہیں۔