سٹی42: سری لنکا کے بیٹرز نے انڈیا کے ساتھ سپر فور میچ میں پانچ اوورز میں61 رنز بنا لئے۔
سری لنکا کی ایک وکٹ پہلے ہی اوور میں اس وقت گر گئی تھی جب اوپنر پیتھم نسانکا نے ایک چھکا مارنے کے بعد سنگل لے کر دوسرے اوپنر کوسل مینڈس کو سامنے آنے کا موقع دیا اور وہ پہلی ہی بال پر آؤٹ ہو گئے۔
پاور پلے کے چھ اوورز مکمل ہونے پر سری لنکا کے 72 رنز بنے ہیں جو درکار رن ریٹ سے کچھ زیادہ ہیں۔
پیتھم نسانکا نے 20 گیندوں سے 47 رنز بنائے ہیں اور کوسل پریرا نے 13 گیندوں سے 24 رنز بنائے ہیں۔ لنکن بیٹرز نے اب تک 8 چوکے مارے اور 3 چھکے مارے ہیں۔