ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے نے پی ایس او کو مزید 7 کروڑ ادا کردیے

پی آئی اے نے پی ایس او کو مزید 7 کروڑ ادا کردیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن ( پی آئی اے)  کی جانب سے پاکستان سٹیٹ آئل کو مزید 7 کروڑ ادا کردیے گئے ۔

 پی ایس او ذرائع کے مطابق آج 7 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی 8 پروازوں کی ری فیولنگ کیلئے فہرست بھی دی گئی ہے جن میں 6 انٹرنیشنل اور 2 اندرون ملک کی پروازیں ہیں۔

واضح رہے کہ ملکی مالی حالات کے باعث بین الاقوامی اداروں کا پی آئی اے پر مبینہ عدم اعتماد کا اظہار اور حکومت کی عدم توجہی کے باعث ایئرلائن کو اپنی تاریخ کے سنگین مالی بحران کا سامنا ہے۔