ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سُپر 12 مرحلے میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کا میچ شروع ہونے سے قبل ہی بارش کے باعث ختم کردیا گیا۔
نیوزی لینڈ اور افغانستان کا میچ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ہونا تھا جہاں اس سے قبل آئرلینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں نے میچ کھیلا۔اس سے قبل آئرلینڈ نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت انگلینڈ کو 5 رنز سے شکست دی تھی۔
آئرلینڈ اور انگلینڈ کے میچ کے دوران بارش کا آغاز ہوا جو تاحال جاری ہے، تاہم کیوی اور افغان ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ کے 3 اور افغانستان کا 1 پوائنٹ ہوگیا۔