ارشد شریف کا پمز اسپتال میں پوسٹ مارٹم مکمل

ارشد شریف کا پمز اسپتال میں پوسٹ مارٹم مکمل
کیپشن: Arshad Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سینئر صحافی ارشد شریف کا پمز میں پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا، جس کے بعد ان کا جسد خاکی اسپتال سے واپس روانہ کردیا گیا ہے۔

مطابق پوسٹ مارٹم کے لیے پمز پہنچائے جانے کے بعد ارشد شریف کی لاش کو مختلف اسکینز کے لیے دیگر شعبوں میں بھی منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ   پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد ارشد شریف کی میت واپس مارچری آئے گی جب کہ میت کل تک مارچری میں رکھنے کا فیصلہ اہل خانہ کریں گے۔

قبل ازیں ارشد شریف کا جسد خاکی پاکستان پہنچنے پر گزشتہ شب ان کے اہل خانہ کے سپرد کردیا گیا تھا، جس کے بعد اہل خانہ کی جانب سے لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کی درخواست کی گئی تھی، جس پر میڈیکل ڈائریکٹر پمز نے پوسٹ مارٹم کے لیے 8 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا۔

واضح رہے کہ سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کو 23 اکتوبر کو کینیا میں قتل کیا گیا۔واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی اہلیہ جویریہ صدیق کا کہنا تھا کہ پولیس کے مطابق ارشد شریف کو کینیا میں گولی ماری گئی۔ ارشد شریف کچھ روز پہلے دبئی سے لندن گئے تھے اور پھر کینیا چلے گئے تھے۔