شاہین شاہ آفریدی کی دیرینہ خواہش کیسے پوری ہوئی؟ خود ہی بتادیا

Shaheen Shah Afridi statement
کیپشن: Shaheen Shah Afridi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ کی مقبولیت میں مزید اضافہ بھارت کے خلاف ان کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت ہوا جس پر سابق بھارتی کھلاڑی اور عوام پر ان کی تعریف کرتی نظرآرہی ہے، اپنے ایک انٹریو و میں شاہین شاہ نے بتایا کہ ان کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ (آئی سی سی) کی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ کا کہناتھا کہ ہمیشہ پریشر پسند کرتا ہوں کیوں کہ جب پریشر آتا ہے تو میں اچھا پرفارم کرتا ہوں،ورلڈکپ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنا فخر کی بات ہے، اپنی بہترین کرکٹ پیش کروں گا۔

انٹرویو میں مزید کہا کہ پاکستان ٹیم سے قبل میں نے زیادہ ڈومیسٹک کرکٹ نہیں کھیلی تھی، مجھے بہت جلد پاکستان ٹیم میں شامل کیا گیا تھا، شاہد آفریدی کا ہمیشہ مداح رہا اور ہمیشہ 10 نمبر کی جرسی کی خواہش تھی۔

علاوہ ازیں آل راونڈر عماد وسیم نے شاہین شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نیٹ پر شاہین کا سامنا نہیں کرتا، یہ وسیم اکرم کے بعد پاکستان کا بہترین بولر ہے۔

پروفیسر محمد حفیظ بولے کہ شاہین شاہ آفریدی اس کھیل کے افق پر ابھرتا ہوا ستارہ ہے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فیلنڈر نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی تیز گیند بھی اچھی کراتا ہے اور سلوور ون میں بھی خوب مہارت ہے، یہ اننگ کے ہر حصے میں اثر انداز ہونے والی بولنگ کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے گروپ بی میں شامل قومی کرکٹ ٹیم نے اپنے ابتدائی میچ میں بھارت کا ٖرور خاک میں ملاتے ان کو دھول چٹائی تھی، 152 کا ہدف 5۔17 اوورز میں پورا کرلیاتھا جس پر بھارتی عوام، میڈیا، سابق کھلاڑیوں کے طوطے اڑ گئے تھے۔

پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر بھارتی کرکٹ شائقین سٹیڈیم سے میچ ختم ہونے سے قبل ہی نو دو گیارہ ہوگئے تھے جبکہ سوشل میڈیا پر بھارتی ٹیم کے خلاف میمز کا طوفان امڈ آیا تھا اور کوہلی الیون کی بینڈ بھارتی میڈیا اور عوام نے خوب بجائی۔ 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer