ویب ڈیسک: معاشرے میں جنسی زیادتی اور تشدد کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافے سے نہ صرف معصوم لڑکیاں عدم تحفظ کا شکار ہو رہی ہیں۔ خواتین دفاتر، مارکیٹ یہاں تک کہ قانون کے محافظوں کے ہاتھوں بھی غیر محفوظ ہیں۔
تھانیدار کی دوران تفتیش خاتون سے مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا ہے، کوٹ ادو میں اے ایس آئی نے تفتیش کے لیے مدعیہ خاتون کے گھر جاکر اسلحہ کے زور پر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ کوٹ ادو پولیس نے اے ایس آئی امتیاز سہرانی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اے ایس آئی کیخلاف سنگین دفعات 376/4 اور 450 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اے ایس آئی کو محکمانہ طور پر معطل کرکے کلوز کردیا ہے۔ اے ایس آئی کیخلاف جس دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اس میں ملزم کو عمر قید یا سزائے موت کی سزا ہوگی۔
پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں بااثر ملزمان کے سر پر بڑی بڑی سیاسی شخصیات کا ہاتھ ہوتا ہمارےمعاشرے کی بدقسمتی ہے کہ ایسے لوگ اعلیٰ عہدوں پر فائز ہونے کے باوجود ناجائز کاموں اور دوسروں کی کی عزتوں کو پامال کرتے ذرا نہیں گھبراتے، آئے روز چوری، ڈکیتی، قتل اور زیادتی کے بڑھتے واقعات کی روک تھام میں پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔