آج کتنے بجے سورج خانہ کعبہ کے اوپر آئیگا؟ جانئے

آج کتنے بجے سورج خانہ کعبہ کے اوپر آئیگا؟ جانئے
کیپشن: Sun on Kaaba
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)سال 2021 کا پہلا مکمل چاند گرہن گزرگیا جوپاکستان میں نظرنہیں آیا، سُپرفل مون آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، کینیڈا، میکسیکوسمیت متعددممالک میں رہا ۔ دوسری جانب آج سورج دن کے 12 بج کر 18 منٹ پرخانہ کعبہ کے عین اوپرہوگا،مسلمان قبلہ کی صحیح سمت کاتعین کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  2021 کا پہلا سُپرفل مون گزرگیا، بیضوی دائرے پرچاند زمین کے بہت قریب آنےپربہت خوب صورت نظرآیا، چاند کوگرہن لگنےکا نظارہ آسٹریلیا، ہانگ کانگ، کینیڈا، نیپال اورٹوکیوسمیت تقریبا پوری دنیا میں دیکھا گیا،کسی نےموبائل کےکیمرےسےاس نظارےکوقید کیا تو کوئی اس میں محو ہوکربس دیکھتا ہی رہ گیا،چاندتقریبا چودہ منٹ کے لئے سرخ رہا، تاہم پاکستان میں چاند گرہن نظرنہیں آیا۔
دوسری جانب آج سورج دن کے 12 بج کر18 منٹ پرخانہ کعبہ کے عین اوپرنظرآئے گا جس دوران کچھ دیرکے لئے اللہ کے گھر کا سایہ زمین پرنہیں پڑے گا،سورج کی اس پوزیشن کی بدولت عرب ممالک، قطب شمالی کےپڑوسی علاقوں، افریقا، یورپ، چین، روس اور مشرقی ایشیا کے باشندے قبلہ کی سمت کا تعین کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ سال 2020 میں  سورج 12 بجکر 18 منٹ پر خانہ کعبہ کے اوپر  آیا تھا، خانہ کعبہ کے اوپر ظہر کی نماز کے وقت سورج کا زاویہ 89.93  رہاتھاجبکہ  سورج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 18منٹ پر عین خانہ کعبہ کے اوپر  تھا،یعنی ایک ہی خط عمود پر واقع تھاجس سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer