پان تھکنے پر 22 سالہ نوجوان کو قتل کرنیوالے کو سزاموت سنادی گئی

پان تھکنے پر 22 سالہ نوجوان کو قتل کرنیوالے کو سزاموت سنادی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پان تھکنے پر گولیاں مار کر 22 سالہ نوجوان کو قتل کرنے کے کیس کا فیصلہ سنادیا گیا،عدالت نے ملزم فرخ سلیم کو سزائے موت سنا دی۔

 تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج شعیب انور قریشی کی ماڈل کورٹ نے فیصلہ سنایا گزشتہ سال نوجوان قتل ہوا تھا عدالت نے تیز ترین کارروائی کرتے ہوئے ایک سال میں کیس کا فیصلہ کر دیا ،ملزم فرخ سلیم نے 22 سالہ سید عامر عباس کو قتل کیا ،فائرنگ سے مقتول کا کزن سید حسنین رضا بھی زخمی ہوا تھا۔

مزید پڑھئے: 250 روپے کے تنازع پر خاتون قتل
ملزم کےخلاف تھانہ باغبانپورہ میں گزشتہ سال مقدمہ درج ہوا مدعی کی جانب سے محمد اشفاق عباسی ایڈووکیٹ اور چوہدری سرفراز علی دیال جانب پیش ہوئے، مدعی کے وکلاء نے کہا پان تھوکنے پرجھگڑا ہوا، ملزم نے فائرنگ کی ملزم نے معمولی بات ہر ایک انسان کی جان لی اور دوسرے کو زخمی کیا،22 سال مقتول اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھی بچے کے ماموں سید اسد عباس کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا تھا عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت سنا دی اور تین لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا۔

واضح رہے کہ معاشرے میں ایسے افسوسناک واقعات رونماں ہورہے ہیں کہ دیکھنے اور سننے والے افسردہ اور ملزمان کو فوری سزا دلانے کا مطالبہ کرتے نظر آتے ہیں، معاشرے کی عمارت  برداشت، رواداری، اخلاقیات، اور محبت کے ستونوں پر کھڑی ہوتی ہے اور جب یہ خصوصیات سماج سے رخصت ہوجائیں تو وہ تباہی کی طرف تیزی سے گامزن ہوجاتا ہے۔

یہی گمبھیر صورت حال ہمارے معاشرے کو بھی درپیش ہے جہاں عدم برداشت کا رجحان اس سُرعت سے فروغ پارہا ہے کہ جس کی کوئی حد نہیں۔عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے خوفناک رحجان کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں تشدد کے واقعات میں بھی اضافہ ہورہا ہے، یوں دکھائی دیتا ہےجیسے  افراد کی اکثریت کی قوت برداشت ختم ہوچکی ہے اور رواداری جیسی اعلیٰ صفت معاشرے سے عنقا ہوچکی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer