ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

250 روپے کے تنازع پر خاتون قتل

250 روپے کے تنازع پر خاتون قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)انسانی جان کی قیمت صرف 250 روپے،فیکٹری ایریا کے علاقہ میں لین دین کے تںازع پر خاتون قتل جبکہ شوہر سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں فیکٹری ایریا کے علاقہ میں  فائرنگ سے خاتون جاں بحق  جبکہ شوہر سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے،ربیعہ بی بی خاوند کے ساتھ الیکٹرونکس دکان پر آئی، معمولی تلخ کلامی پر ملازمین نے فائرنگ کردی،ربیعہ بی بی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا،مگر جانبر نہ ہو سکی،الیکٹرانکس شاپ کے ملازمین نے قسط کے لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کی تھی۔

واضح رہے کہ معاشرے میں ایسے افسوسناک واقعات رونماں ہورہے ہیں کہ دیکھنے اور سننے والے افسردہ اور ملزمان کو فوری سزا دلانے کا مطالبہ کرتے نظر آتے ہیں، معاشرے کی عمارت  برداشت، رواداری، اخلاقیات، اور محبت کے ستونوں پر کھڑی ہوتی ہے اور جب یہ خصوصیات سماج سے رخصت ہوجائیں تو وہ تباہی کی طرف تیزی سے گامزن ہوجاتا ہے۔

یہی گمبھیر صورت حال ہمارے معاشرے کو بھی درپیش ہے جہاں عدم برداشت کا رجحان اس سُرعت سے فروغ پارہا ہے کہ جس کی کوئی حد نہیں۔عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے خوفناک رحجان کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں تشدد کے واقعات میں بھی اضافہ ہورہا ہے، یوں دکھائی دیتا ہےجیسے  افراد کی اکثریت کی قوت برداشت ختم ہوچکی ہے اور رواداری جیسی اعلیٰ صفت معاشرے سے عنقا ہوچکی ہے۔

 معاشرے کے بگڑتے ہوئے حالات کے بارے ماہرین نفسیات نے اپنے رائے دیتے ہوئے کہا کہ عدم برداشت کسی بھی جرم کی سب سے بنیادی وجہ ہے،  اگر صرف برداشت کی صلاحیت کو مضبوط کر لیا جائے تو کسی بھی معاشرے سے 90فیصد جرائم کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ یہ بات حقیقت کے بالکل قریب ہے کیونکہ ہر جرم کی داستان کے پیچھے عدم برداشت کا عنصر نمایاں نظر آتا ہے۔ 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer