(جنید ریاض)لاہورسمیت صوبہ بھر کے لاکھوں اساتذہ کیلئے خوشخبری ،واجبات ادائیگی کے کے لئے بڑی رقم جاری کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ نے لاہورسمیت صوبہ بھر کے لاکھوں اساتذہ کو خوشخبری سناتے ہوئے پینشن ، گریجویٹی اور ریٹائرمنٹ کے واجبات ادا کرنے کیلئے 3 ارب 72 لاکھ روپے جاری کردیئے ہیں۔
محکمہ خزانہ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کو 36 کروڑ 78لاکھ روپے جاری کئے ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی فیصل آباد کو 3 کروڑ روپے ،جھنگ 18 کروڑ،ڈی جی خان 10 کروڑ، ساہیوال 20 کروڑ روپے ،ملتان 12 کروڑ ،راجن پور ساڑھے 6 کروڑ روپے ننکانہ صاحب 11 کروڑ ،بہاولنگر کو 3کروڑ 13 لاکھ روپے ، گجرات 10 کروڑ ،قصور 2 کروڑ اور جہلم ایجوکیشن اتھارٹی کو 4 کروڑ ننانوے لاکھ روپے جاری کر دیے ہیں۔مذکورہ رقم سے گریجوایٹی، ریٹائرمنٹ اور پینشن کی ادائیگیاں کیجاسکیں گی۔