ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ 9مئی کےماسٹر مائنڈز کون ہیں؟ ڈی جی آئی ایس پی آرکی نیوزکانفرنس

DG ISPR says the mastermind and others involved in may 9 conspiracy will meet a befitting fate, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   آئی ایس پی کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل احمد شریف چودھری نے کہاہے کہ سانحہ 9مئی کے حتمی طور پر ماسٹر مائنڈز کون ہیں کہنا قبل ازوقت ہو گا، لیکن اس کے ماسٹر مائنڈز کون ہیں یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے پچھلے کافی عرصے سے اپنی ہی فوج کےخلاف لوگوں کی ذہن سازی کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے ہمارے گھروں میں، ہمارے بچوں میں، ہماری بہنوں میں یہ تاثر ڈالا کہ یہ جائز ہے کہ اپنی ہی فوج کیخلاف چل پڑو ، پیٹرول بم پھینک دو،ان کی گاڑیو ں پر پتھر مارو اورشہدا کی جو علامات ہیں انہیں گراؤ، جلاؤ۔ وہی ماسٹر مائنڈ ہیں، جو آپ سب کے سامنے روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔

 ترجمان پاک فوج نے کہاکہ پوائنٹ یہ ہے کہ جن لوگوں نے یہ واقعات کئے بالکل قابل مذمت ہے انہیں سزا ملنی چاہئے اور ملے گی انشا اللہ ،اس سے زیادہ اہم ہے کہ جو منصوبہ ساز اورسہولت کار ہیں اگر ہماری قوم نے 9مئی کے واقعے سے آگے بڑھنا ہے تو ان کو بے نقاب کرنا ان کو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ سانحہ 9مئی اس وقت تک انصاف کا منتظر رہے گاجب تک اس کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا، اگر ایسانہیں ہو گا توکل اور سیاسی گروہ اپنے مذموم مقاصد کیلئے اس واقعہ کو دہرائے گااور اگر ایسا نہیں ہو گاتو ہر فرد کی جان مال اور آبروکے تحفظ پر سوالیہ نشان رہے گا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ہمیں یہ بھی معلوم ہونا چاہئے اس کے علاوہ اس کا کوئی حل نہیں ہے کہ ہم ان منصوبہ سازوں کو پہچانیں اور کیفر کردار تک پہنچائیں۔